15 دسمبر، 2017، 11:28 AM

لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا

لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا

لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے اُس وقت ایک سو سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا جب یورپ کی طرف سفر کرنے والے مہاجرین کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے اُس وقت ایک سو سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا جب یورپ کی طرف سفر کرنے والے مہاجرین کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں کواُس وقت مدد پہنچی جب وہ ڈوبنے ہی والے تھے۔ متاثرہ افراد کے مطابق  ان کی کشتی تک لیبیا کے کوسٹ گارڈز کے پہنچنے سے قبل وہ 24گھنٹے تک سمندر میں بے یار و مددگار رہے تھے۔ رواں برس اب تک بحیرہ روم میں دو ہزار سے زائد ایسے مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں جو یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

News ID 1877364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha